Monday, March 17, 2025, 8:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وائس آف امریکہ کے ملازمین کو’انتظامی چھٹی‘ پر بھیج دیا گیا

وائس آف امریکہ کے ملازمین کو’انتظامی چھٹی‘ پر بھیج دیا گیا

ٹرمپ حکومت غیر ضروری اخراجات ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے؛ وائٹ ہاؤس

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری امداد سے چلنے والے خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ پر ‘ٹرمپ مخالف’ اور ‘بنیاد پرست’ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اس کی فنڈنگ ختم کرنے کے صدارتی حکمنامے پر دستخط کردیئے ہیں۔

ایجنسی کے ملازمین کو بھیجے گئے سرکاری ای میل میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ، پریس پاس اور دیگر سرکاری املاک واپس کریں اور جب تک مزید اطلاع نہ دی جائے، دفاتر میں داخل نہ ہوں۔

خیال رہے کہ صدر کے حکمنامے میں دراصل وائس آف امریکہ کے ماتحت ادارے یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا (یو ایس اے جی ایم) کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ ادارہ ریڈیو فری یورپ اور ریڈیو فری ایشیا کو بھی فنڈ کرتا ہے جنھیں آغاز میں کمیونزم کے خلاف بنایا گیا تھا۔

وائس آف امریکہ کے ڈائریکٹر مائیک ابرامووٹز نے لنکڈان پر اپنے بیان میں کہا کہ عملی طور پر ان کے 1300 صحافیوں، پروڈیوسرز اور اسسٹنٹس کو انتظامی رخصت دے دی گئی ہے۔

banner

واضح رہے کہ یہ ادارہ کانگریس کے فنڈنگ سے چلتا ہے اور بین الاقوامی نشریاتی نیٹ ورکس کی نگرانی کرتا ہے، جن میں ریڈیو فری یورپ، ریڈیو فری ایشیا، مشرق وسطیٰ براڈکاسٹنگ نیٹ ورکس اور اوپن ٹیکنالوجی فنڈ شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم ‘اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ٹیکس ادا کرنے والے اب بنیاد پرست پروپیگنڈے کی زد میں نہیں ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024