50
عامر اسحاق سہروردی کا امریکہ کا سفر جاری ہے۔ اس سفر کے دوران عامر مختلف قومیتوں کے لوگوں سے مل رہے ہیں اور طرح طرح کی ثقافت سے ناظرین کا تعارف کروارہے ہیں۔ آج کی قسط میں عامر اسحآق ناظرین کی ملاقات واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے شخص سے کروائیں گے۔ ولیم تھامس انیس سو اکیاسی سے وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔ یہ امریکی تاریخ کا سب سے طویل ترین احتجاجی دھرنا ہے۔ ولیم کون ہیں اور ان کے احتجاج کا مقصد کیا ہے جانتے ہیں خبر رساں کی آج کی قسط میں۔