Friday, October 18, 2024, 2:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » والد جہاں ’ویٹر‘ کا کام کرتے تھے وہ تینوں عمارتیں خرید لیں، سنیل شیٹی

والد جہاں ’ویٹر‘ کا کام کرتے تھے وہ تینوں عمارتیں خرید لیں، سنیل شیٹی

میں نےفلم انڈسٹری میں آنے سے قبل کئی برسوں تک کیٹرنگ کا کام کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں وہ تینوں عمارتیں خرید لیں جہاں ان کے والد بطور ’ویٹر‘ کام کیا کرتے تھے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ان کے والد ویٹر کی سخت نوکری کرتے تھے، لوگوں کیلئے میزیں صاف کرتے اور وہ محنت کرتے ہوئے منیجر کی پوسٹ تک پہنچے تھے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے والد کا کوئی بھائی نہیں تھا اور تین بہنیں تھیں جن کو لے کر وہ ممبئی آئے تھے۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ ان کے والد دن بھر کام کرتے اور رات کو فرش پر بوری بچھا کر سو جاتے اور ان کے ساتھ بہنیں بھی رہتی تھیں۔

banner

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل کئی برسوں تک کیٹرنگ کا کام کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024