44
پاک آسٹریلیا والی بال سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے میچ میں شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔
پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا کو 0-3سیٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی/
قوم والی بال ٹیم نے تیسرا میچ 24-26، 20-25، 20-25پوائنٹس سے جیتا۔
پاکستان نے پہلے اور دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو0-3سیٹ سے شکست دی تھی۔
سیریز کے اختتام پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی اور وزیراعظم یوتھ پروگروام کے چیئرمین رانا مشہود نے انعامات تقسیم کیے۔
پاک آسٹریلیا میچ کو دیکھنے کے لیے شاٸقین کی بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ شاندار جیت پر لیاقت جمنازیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔
آسٹریلیا ملکی تاریخ میں پہلی بار سیریز کھیلنے پاکستان آیا تھا۔