Monday, September 16, 2024, 3:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا فیچر متعارف

رئیل ٹائم امیج جنریشن صارفین کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی رئیل ٹائم امیج جنریشن صارفین کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ رئیل ٹائم امیج جنریشن فیچر بیٹا (beta) ورژن میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ فیچر اس لیے حیرت انگیز ہے کیونکہ جب آپ امیج جنریٹر میں تحریری ہدایات ٹائپ کر رہے ہوں گے تو اس کو سینڈ کرنے سے قبل ہی رئیل ٹائم میں تصویر میں تبدیلیاں ہونا شروع ہو جائیں گی۔

banner

اگر آپ بیٹا ورژن استعمال کرتے ہیں تو آپ اس فیچر کو خود آزما سکتے ہیں۔

اس کے لیے میٹا اے آئی چیٹ کو اوپن کرکے Imagine لکھ کر اپنے ذہن میں موجود تصویر کے لیے ہدایات دیں۔

میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ فیچر کمپنی کے نئے لاما ماڈل 3 پر مبنی ہے جو زیادہ معیاری تصاویر تیار کرتا ہے اور ٹیکسٹ کو بھی زیادہ بہتر دکھاتا ہے۔

آپ میٹا اے آئی سے کسی تصویر کو اینیمیٹ بھی کروا سکتے ہیں، یعنی کسی بھی تصویر کو GIF میں تبدیل کرکے دوستوں سے شیئر کرنا ممکن ہوگا

مپنی کی جانب سے امریکا میں میٹا اے آئی کو ویب ورژن میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی واٹس ایپ اے آئی چیٹ بوٹ میٹا اے آئی کو متعارف کرایا گیا تھا جو ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر بتدریج اسے زیادہ افراد تک توسیع دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024