Saturday, April 19, 2025, 11:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » واٹس ایپ میں ایک اور جدت، اہم فیچر متعارف، اب ایک ہی ایپلی کیشن میں اضافی اکاؤنٹ چلا سکتے ہیں

واٹس ایپ میں ایک اور جدت، اہم فیچر متعارف، اب ایک ہی ایپلی کیشن میں اضافی اکاؤنٹ چلا سکتے ہیں

ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر کچھ دن بعد تمام صارین کے لئے دستیاب ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین ایک ہی ایپلی کیشن کے ذریعے متعدد اکاؤنٹس چلا سکیں گے۔

ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جو ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

مذکورہ فیچر کے تحت ایک صارف ایک ایپلی کیشن میں صرف ایک ہی اضافی اکاؤنٹ چلا سکے گا، تاہم مستقبل میں واٹس ایپ کی جانب سے 2 سے زائد اکاؤنٹس کا فیچر بھی متعارف ہونے کا امکان ہے۔

banner

یعنی ہر صارف ایک ہی موبائل اور ایک ہی واٹس ایپ ایپلی کیشن پر واٹس ایپ ایپلی کیشن کے موجودہ اکاؤنٹ پر اضافی صرف ایک ہی اکاؤنٹ پر لاگ ان کرسکتا ہے۔

یعنی واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں فیس بک یا ٹوئٹر کی ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت صارف ایک سے زائد اکاؤنٹ کو ایک ہی ایپلی کیشن اور ڈیوائس پر استعمال کر سکے گا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹ کو ایڈ کر سکیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024