78
مقبول میسجنگ موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے لاکھوں صارفین کی حساس گفتگو کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اپنا نیا فیچر ’سیکرٹ کوڈ‘ متعارف کروا دیا۔
واٹس ایپ نے چیٹس کی پرائیویسی پروٹوکولز کو مزید بہتر کرنے کیلئے یہ فیچر متعارف کروایا ہے۔
اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنے فون کو اَن لاک کرنے والے پاس ورڈ سے مختلف ایک اور منفرد پاس ورڈ سیٹ کرسکتے ہیں تاکہ اپنی لاک شدہ چیٹس کو مزید خفیہ رکھا جاسکے۔
صارفین کے پاس اپنی چیٹ لِسٹ سے لاک شدہ چیٹس فولڈر کو چھپانے کا ایک اوراختیار ہوگا جو صرف اس وقت دستیاب ہوگا جب سرچ بار میں خفیہ کوڈ ٹائپ کیا جائے گا۔