Saturday, May 31, 2025, 4:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » واٹس ایپ پر اسٹیٹس ری شیئر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

واٹس ایپ پر اسٹیٹس ری شیئر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

کسی بھی صارف کے اسٹیٹس یا اسٹوری کو اس کے کانٹیکٹ نمبرز میں موجود افراد ری شیئر کر سکیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر بھی فیس بک پوسٹ اور ایکس کی ٹوئٹ کو ری شیئر کرنے جیسا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ پراسٹیٹس کو ری شیئر کیے جانے کے بعد کسی بھی صارف کے اسٹیٹس یا اسٹوری کو اس کے کانٹیکٹ نمبرز میں موجود افراد ری شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس وقت اسٹیٹس کو ری شیئر کرنے کے فیچر پر کام جاری ہے اور مستقبل میں ابتدائی طور پر اس پر آزمائش شروع کی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو کسی بھی اپنے دوست کے اسٹیٹس پر ری شیئر کا بٹن نظر آئے گا، جسے استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے دوست کا اسٹیٹس ری شیئر کر سکیں گے۔

banner

اسٹیٹس ری شیئر کیے جانے پر اصل صارف کے پاس نوٹی فکیشن چلا جائے گا اور اسے معلوم ہوجائے گا کہ اس کا اسٹیٹس کس نے شیئر کیا ہے۔

اسی فیچر کے تحت صارف کا اسٹیٹس اسٹوری میں شیئر کرنے کے بجائے کسی کو ذاتی طور پر میسیج بھی کیا جا سکے گا۔

فیچر کے تحت کسی بھی اسٹیٹس کو اس وقت ہی ری شیئر کیا جا سکے گا جب کوئی بھی صارف اپنے اسٹیٹس کی پرائیویسی میں یہ اجازت دے گا کہ اس کا اسٹیٹس دوسرے لوگ بھی شیئر کر سکتے ہیں، اگر کسی صارف نے اسٹیٹس کو ری شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی ہوگی تو اس کا اسٹیٹس ری شیئر نہیں ہو سکے گا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ اسٹیٹس ری شیئر کرنے پر اصل صارف دوسری جگہ اپنے اسٹیٹس کو ملنے والے ویوز بھی دیکھنے کے اہل ہوگا یا نہیں؟

امکان ہے کہ آئندہ چند ماہ تک مذکورہ فیچر کو ابتدائی طور پر محدود آزمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسے عام صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024