Friday, October 18, 2024, 1:55 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » واٹس ایپ کے اے آئی میں تصاویر کو ایڈٹ کرنے اور بنانے کے فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ کے اے آئی میں تصاویر کو ایڈٹ کرنے اور بنانے کے فیچر کی آزمائش

تصویر کو چیٹ بوٹ میں دیے جانے کے بعد مذکورہ تصویر سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جا سکے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر دیئے گئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ میں تصاویر کو تلاش کرنے، ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور نئی تصاویر بنانے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے اے آئی ٹول میں تصاویر کو نہ صرف بنایا جا سکے گا بلکہ تصاویر کو ایڈٹ بھی کیا جا سکے گا۔

اسی طرح کسی بھی تصویر کو چیٹ بوٹ میں دیے جانے کے بعد مذکورہ تصویر سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جا سکے گی۔

واٹس ایپ اے آئی چیٹ پر تصاویر کو ایڈٹ کرنے، ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور تصاویر بنانے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی جب کہ مذکورہ فیچر کی آزمائش کے بعد اسے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

banner

اے آئی چیٹ بوٹ میں تصاویر سے متعلق فیچر کی آزمائش کے بعد ممکنہ طور پر اگلے مرحلے میں اس پر ویڈیوز بنانے کی بھی آزمائش کی جائے گی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

واٹس ایپ سمیت فیس بک اور انسٹاگرام پر رواں برس ہی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے اور انہیں پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024