Sunday, June 29, 2025, 6:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وجے تھالاپتی کی نئی فلم ’لیو‘ نے پہلے دن کی کمائی میں شاہ رخ کی ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

وجے تھالاپتی کی نئی فلم ’لیو‘ نے پہلے دن کی کمائی میں شاہ رخ کی ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

تھرل اور ایکشن سے بھرپور ’لیو‘ 19 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنی 

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار وجے تھالاپتی کی نئی فلم ’لیو‘ نے اوپننگ ڈے میں 148 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے متعدد ریکارڈ توڑ دیئے۔

’لیو‘ نے 2023 کا سب سے بڑا اوپننگ ڈے بزنس کرکے رجنی کانت کی ’جیلر‘، پرابھاس کی ’آدی پرش‘ اور شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، پرابھاس کی ’آدی پرش‘ نے بھی پہلے دن اس نمبروں کے قریب ہی بزنس کیا تھا لیکن اپنے پہلے ویک اینڈ کے بعد اس کا بزنس بہت کم ہوگیا۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 129 کروڑ کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ 1140 کروڑ کے مجموعی بزنس کے ساتھ وہ سال کی سب سے بڑی فلم کا اعزاز اپنے پاس رکھتی ہے۔

تھرل اور ایکشن سے بھرپور ’لیو‘ 19 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنی ہے اور اس میں سنجے دت بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں، سپرسٹار تھالاپتی وجے نہ صرف بھارتی ریاستوں تامل ناڈو، کیرالا اور کرناٹکا میں بڑی فین فالوونگ رکھتے ہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی ان کے مداحوں کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024