Sunday, April 20, 2025, 5:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ورلڈکپ : بھارت 100 رنز سے کامیاب، انگلش کھلاڑی بیٹنگ کرنا بھول گئے

ورلڈکپ : بھارت 100 رنز سے کامیاب، انگلش کھلاڑی بیٹنگ کرنا بھول گئے

پلیئرز آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے کپتان روہت شرما نے 87 رنز بنائے

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی سی سی ورلڈکپ کے 29ویں میچ میں بھارت نے انگلش ٹیم کو چاروں شانے چت کرکے 100 رنز سے کامیابی حاصل کرلی

ٹیم انڈیا کی ورلڈکپ میں یہ مسلسل چھٹی جیت ہے۔

230 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

صرف 52 رنز کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کے ابتدائی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس کے بعد بھی بھارتی بولرز کے سامنے کوئی بیٹسمین ٹھہر نہیں سکا۔ اور پوری ٹیم 35 ویں اوورز میں 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

banner

انگلینڈ کے اوپنر جونی بیرسٹو نے 14 رنز ، ڈیوڈ ملان 16، کپتان جوز بٹلر 10 جبکہ جو روٹ ، بین اسٹوکس اور مارک ووڈ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس چل دیئے۔

بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 4 انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جسپریت بمراہ کے حصے میں 3 تین وکٹیں آئیں۔ کلدیپ یادیو نے 2 اور رویندرا جڈیجا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024