Monday, July 21, 2025, 10:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ورلڈکپ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی

ورلڈکپ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی

246رنزکے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم207رنزپرآؤٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں دوسرا اپ سیٹ ہوگیا، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈز کے 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42.5 اوورز میں207 رنز بناسکی، ڈیوڈ ملر 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 245 رنز اسکور کیے، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 78 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

اس کے علاوہ وین ڈر میروی نے 29، تیجا نیدا منرو 20 اور آریان دت نے 23 رنز بنائے۔

banner

جنوبی افریقا کی جانب سے لونگی نگیٹی ، مارکو جانسن اور کگیسو رباڈا کی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا کی اننگز

نیدرلینڈز کے 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم شروعات سے ہی مشکلات کا شکار رہی، 89 کے مجموعی اسکور پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

کپتان باووما 16، ڈی کوک 20، وینڈر ڈوسن 4، مارکرم 1 اور کلاسن 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ جانسن 9 ، ڈیوڈ ملر 43، کوئزے 22 اور رباڈا 9 رنز اسکور کر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ مہاراج نے 40 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کی شاندار بولنگ کی بدولت جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 42.5 اوورز میں 207 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ڈی لیڈا ، پاؤل وین میکرین اور وین ڈر میروی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیدر لینڈز کے خلاف جنوبی افریقا کی ون ڈے میں یہ پہلی شکست ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024