Thursday, November 14, 2024, 12:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ورلڈکپ: پاکستان کی مایوس کن کارکردگی، بھارت نے 7 وکٹوں سے دھول چٹادی

ورلڈکپ: پاکستان کی مایوس کن کارکردگی، بھارت نے 7 وکٹوں سے دھول چٹادی

بھارتی ٹیم نے 192 رنز کا ہدف 31 ویں اوورز میں 3وکٹوں پر حاصل کرلیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی سورماؤں سے شکست کی تاریخ بدلنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئی، میگا ایونٹ کے 12ویں میچ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے گرین شرٹس کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 192 رنز کا ہدف بھارت نے 31 ویں اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا جو بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، میچ کا ٹاس بھارتی کپتان روہت شرما نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی ٹیم بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستان کا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، قومی ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہیں کھیل سکی اور 42.5 اوورز میں 191 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی جبکہ 6 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

banner

بھارت کی جانب سے جسپرت بمراہ، محمد سراج، ہرتیک پانڈیا، کلدیپ یادیو، رویندرا جڈیجا نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

بھارت سے ہارنے کے بعد پاکستان پوائنٹ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہی براجمان ہے تاہم بھارت پہلی پوزیشن پر چلا گیا ہے ۔

پہلے بولنگ اور فیلڈنگ کے ذریعے پاکستان کو 191 رنز پر آل آوٹ کرنے والی بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ کی تاریخ میں لگاتار 8 ویں فتح ہے۔

بھارت کے جسپریت بمراہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے7 اوور میں 19 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024