107
ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں ایک اور میڈل پاکستان کے نام
پاکستان کے محمد عاصم نے 75 کلوگرام کیٹگری میں سلور میڈل جیتا۔ازبکستان میں ہونے والی چیمپئن شپ میں یہ پاکستان کا چوتھا میڈل ہے۔

دو روزہ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی اب تک دو سلور اور دو برانز میڈلز جیت چکے ہیں۔
پاکستان کے طلال انصر نے جونیئرز 70 کے جی میں سلور میڈل جیتا۔سینئرز 60 کے جی میں زین عمر اور 105 کے جی میں عمران افضل نے برانز میڈلز حاصل کئے۔
