Thursday, November 21, 2024, 6:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ورلڈ کپ: جنوبی افریقا سے بھی شکست، پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا انتہائی مشکل

ورلڈ کپ: جنوبی افریقا سے بھی شکست، پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا انتہائی مشکل

271 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 48 ویں اوورز میں 9 وکٹوں پر حاصل کرلیا

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی اور سیمی فائنل کے لیے اپنی جگہ مضبوط کرلی۔

پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بابر اعظم 50، سعود شکیل 52 اور شاداب خان 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوفی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔مارکو جانسن نے 3، جیرالڈ کوئٹزی نے 2 اور لنگی نگیڈی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 271 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 47.2 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

banner

جنوبی افریقا نے پاکستان کو 1999ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ مقابلوں میں شکست دے دی۔

جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل ہوگیا، گرین شرٹس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور اسے مسلسل 4 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان کے ابھی 3 میچز باقی ہیں، گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے قومی ٹیم کو اپنے بقیہ میچز جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہوگا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024