Thursday, December 26, 2024, 9:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6گول سے ہرا دیا۔

ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6گول سے ہرا دیا۔

امادونی کمولوف نے دو گول بنائے، رستم سوئروف، عمر بایوف، احسن پنشنبے اور شاہروم نے ایک ایک گول اسکورکیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کے میچ میں تاجکستان نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ میچ برق رفتاری سے شروع ہوا اور مہمان ٹیم نے لگا تار دو گول داغ دیے۔

ابھی چند منٹ بھی نہ گزرے تھے پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے گول بنا کر اسکور 1-2 کر دیا لیکن اس کے بعد تاجک ٹیم چھائی رہی، پے در پے حملے کیے اور پہلے ہاف کے اختتام پر ایک کے مقابلے میں چار گول کی برتری حاصل کر لی۔

دوسرے ہاف میں بھی تاجکستان نے مزید دو گول بنائے۔ پاکستان ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ بنا سکی اور تاجکستان نے میچ ایک کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا۔

امادونی کمولوف نے دو گول بنائے، رستم سوئروف، عمر بایوف، احسن پنشنبے اور شاہروم نے ایک ایک گول اسکورکیا۔

banner

خیال رہے کہ پاکستان کو گروپ جی کے پہلے میچ میں سعودی عرب سے 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024