پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے کمر کس لی۔ گزشتہ رات بھارت پہنچنے والی گرین شرس نے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔
بھارت کی جانب سے ویزوں کے اجراء میں تاخیر کے باعث طے شدہ شیڈول کے بعد بھارت پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے بھارتی شہر حیدرآباد میں ٹریننگ سیشن میں بھرپورحصہ لیا۔
راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کی جانے والی اس آپشنل ٹریننگ میں ایکشن میں نظرآنے والے کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی،حسن علی ، حارث رؤف، افتخاراحمد، سلمان علی آغا، فخر زمان ایکشن میں نظرآئے۔
محمد حارث ، وسیم جونیئر اورزمان خان نے ٹریننگ می جم کر حصہ لیتے نظرآئے۔
کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقوں کےعلاوہ نیٹس میں جم کربیٹنگ اور باؤلنگ کا سیشن کیا۔
Gearing 🆙
First net session of the @cricketworldcup 🏏#WeHaveWeWill | #CWC23 pic.twitter.com/Y7dzaRquXb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2023
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان سمیت 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔