Saturday, April 19, 2025, 12:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی

ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی

راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایٸرپورٹ پر شائقین نے اسکواڈ کا استقبال کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ 2023 کھیلنے کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح علامہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوئی تھی اور براستہ دبئی بھارت کے شہر حیدر آباد پہنچی۔

حیدر آباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایٸرپورٹ پر موجود شائقین نے قومی اسکواڈ کا استقبال کیا۔اس موقع پر ائیرپورٹ پر موجود بھارتی شہری اور پاپارازی( فوٹوگرافر ز) بابر اعظم کو دیکھ کر بابر بھائی ، بابر بھائی کے نعرے لگانے لگے۔

banner

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی انہیں دیکھ کر مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا۔

بعدازاں پاکستان ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایٸرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا۔

ہوٹل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی خوب آؤ بھگت کی گئی

ہوٹل پہنچنے پر بھی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، خواتین نے کھلاڑیوں کے گلے میں اعزاز کے طور پر شال ڈالیں جبکہ کھلاڑیوں پر عطر بھی چھڑکا گیا اور خواتین خوش آمدید کے کارڈ تھامے بھی کھڑی دکھائی دیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024