Sunday, June 29, 2025, 7:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وزیراعظم پاکستان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کی تصدیق کردی

وزیراعظم پاکستان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کی تصدیق کردی

ندیم انجم کو توسیع پالیسی کے تسلسل کے لیے دی ہے: نگران وزیر اعظم

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے انٹر سروسز انٹیلی جینس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کی تصدیق کردی ہے

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع پالیسی کے تسلسل کے لیے دی ہے

انوار الحق کاکڑ کا کہناتھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع ریاست کی صوابدید ہے اور اس میں کوئی خلاف معمول بات نہیں ہے۔

انٹیلی جینس چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کئی ہفتوں سے خبریں گردش کررہیں تھیں تاہم حکومت یا فوج کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

banner

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حکومت نے براہ راست تصدیق کی ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں آئی ایس آئی کے سربراہ تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ستمبر کے آخر میں ریٹائر ہونا تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی مدت ملازمت میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے۔

ندیم انجم کو لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت سے توسیع دی گئی ہے اور وہ آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024