پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے جدہ پہنچے ہیں، نواز شریف سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، اپنے سعودی عرب میں قیام کے دوران وہ عمرہ ادا کریں گے۔
قبل ازیں نواز شریف ہیتھرو ایئرپورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے، سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے فیملی ممبران، قریبی رفقاء بھی موجود ہیں
نواز شریف کو الوداع کہنے کیلئے ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر پہنچی ہوئی تھی، نواز شریف کو برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے روانہ کیا تھا۔
Nawaz Sharif ends exile of four years, starts journey towards Pakistan. @NawazSharifMNS reaching Pakistan on 21st October pic.twitter.com/YGCVDQtfVc
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 11, 2023
نوازشریف سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔