Monday, June 2, 2025, 2:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وطن واپسی کا سفر شروع، نوازشریف لندن سے سعودی عرب کیلئے روانہ

وطن واپسی کا سفر شروع، نوازشریف لندن سے سعودی عرب کیلئے روانہ

قائد ن لیگ دبئی بھی جائیں گے اور اکیس اکتوبر کو لاہور ائیرپورٹ پر اتریں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا سفر شروع ہوگیا۔

نوازشریف سعودی عرب روانگی کیلئے لندن کی ایوین فیلڈ رہائشگاہ سے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پرپاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نواز شریف کا استقبال کیا۔

نواز شریف کو الوداع کہنے کیلئے ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر پہنچی۔

سابق وزیراعظم ائیرپورٹ سے کچھ دیر بعد لندن سے سعودی عرب کیلئے اڑان بھریں گے اور سعودی عرب میں پانچ دن قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے۔

banner

نوازشریف سعودی عرب اور متحدہ عرب میں قیام کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔

نوازشریف 21 ستمبر کو دبئی سے خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024