Thursday, September 19, 2024, 12:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وفاقی حکومت نے بزنس کمیونٹی کے لئے لانگ ٹرم ویزوں کے اجراء کا اعلان کر دیا۔

وفاقی حکومت نے بزنس کمیونٹی کے لئے لانگ ٹرم ویزوں کے اجراء کا اعلان کر دیا۔

موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوچکی ہے،انٹر نیٹ کی فراہمی کے لئے اسٹار لنک لانچ کرنے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

نگران وفاقی وزراء کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہااسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے قیام کے بعد مختلف ممالک کی طرف سے اچھا رسپانس آرہا ہے جو کاروبار میں آسانی کی طرف ایک اور قدم ہے، وزیراعظم نے نئی ویزا پالیسی کا بھی اعلان کیا ہے، بزنس کمیونٹی کیلئے لانگ ٹرم ویزا کا اجراء کیا جائے گا۔موجودہ حکومت نے لُک افریقہ کی پالیسی متعارف کرائی، چین اور امریکہ کیساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ویزا پالیسی کو کاروباردوست بنایا، سرمایہ کاروں کو ویزا کی فراہمی میں آسانی پیدا کی گئی ہے،اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اداروں کےمربوط تعاون سے کارروائیاں جاری ہیں،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بھی اسمگلنگ ہو رہی تھی

نگران وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹرعمرسیف نے کہا پاکستان میں اسٹار لنک لانچ ہورہا ہے، نئے سسٹم سے پاکستان کے دیگرعلاقوں کو نیٹ کی آسانی سے دستیابی ہوگی، پاکستان دنیا میں سمارٹ فون کی ساتویں بڑی مارکیٹ ہے۔پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوچکی ہے،انڈسٹری کو پروموٹ کریں گے،معیشت کو کیش لیس بنانے پر کام جاری ہے۔

banner

نگران وزیر قانون و ماحولیات عرفان اسلم نے کہا ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو ہر سال مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پاکستان میں پانی کا بے دریغ استعمال کیا جاتا رہا ہے، پانی کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی مرتب کررہے ہیں، کاربن ٹریڈنگ کیلئے مارکیٹ متعارف کرارہے ہیں، پاکستان کلائمیٹ چینج فنڈ لانے کیلئے بھی غور کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024