Thursday, November 21, 2024, 6:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ: مینز اور ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلسٹ لائن اپ ہوگئے

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ: مینز اور ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلسٹ لائن اپ ہوگئے

سربیا کے نوواک جوکووچ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں مینز اور ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلسٹ لائن اپ ہوگئے ہیں۔

لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں ورلڈ نمبر 2 سربیا کے نوواک جوکووچ کو کوارٹر فائنل میں واک اوور ملا۔

کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینور جوکووچ کے خلاف میچ میں انجری کے باعث دستبردار ہوگئے۔

سات مرتبہ ومبلڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے ورلڈ نمبر 2 سربیا کے نوواک جوکووچ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

banner

مینز سنگلز کے چوتھے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے لورینزو موسیٹی نے امریکہ کے ٹیلر فریٹز کو 2-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ویمنز سنگلز میں بدھ کو ہونے والے کوارٹر فائنل میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

ویمنز سنگلز کے ایک اور کوارٹر فائنل میں جیلینا اوستاپینکا کو چیک کھلاڑی باربورا کریجکووا نے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

ویمنز سنگلز کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے، مینز سنگلز کے مقابلے ہفتے کو ہوں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024