Saturday, May 31, 2025, 5:04 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

'یہ آسان نہیں مگر یہ ریٹائرمنٹ کا بہترین وقت لگتا ہے'

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔

ویرات کوہلی نے سماجی پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، مجھے نکھارا اور مجھے وہ سبق سکھایا جو میں زندگی بھر یاد رکھوں گا۔‘

banner

انہوں نے لکھا کہ ’سفید لباس میں کھیلنا کچھ خاص ہوتا ہے۔ خاموش محنت، طویل دن، وہ چھوٹے لمحے جو کوئی نہیں دیکھتا، مگر جو ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اب جب میں اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہا ہوں، تو یہ آسان نہیں مگر یہ ریٹائرمنٹ کا بہترین وقت لگتا ہے، میں نے جو کچھ بھی تھا، دیا ہے، اور اس نے مجھے اتنا کچھ واپس دیا ہے جتنا میں نے کبھی امید نہیں کی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

ویرات کوہلی نے لکھا کہ ’میں کھیل کے لیے، ان لوگوں کے لیے جن کے ساتھ میں نے میدان میں وقت گزارا، اور ہر اُس شخص کے لیے جس نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا، دل میں شکر گزاری کے جذبات کے ساتھ اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہا ہوں۔‘

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ اپنی ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کو مسکراہٹ کے ساتھ یاد کروں گا۔‘

بھارتی بلے باز نے اپنے 123 ٹیسٹ میچوں میں 30 ٹیسٹ سنچریوں اور 31 نصف سنچریوں کے بدولت 9 ہزار 230 رنز بنائے ہیں۔

انہوں نے جون 2024 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

طویل فارمیٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کا مظاہر کرنے والے روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس وقت کیا جب بھارتی میڈیا میں انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کپتانی سے ہٹائےجانے کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔

روہت شرما کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بھارت کو آئی پی ایل کے اختتام پر وائٹ فارمیٹ کے لیے نیا مستقل کپتان نامزد کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024