بیلجیئم کے 23 سالہ سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 18 ہواں مرحلہ اپنے نام کیا ،ان کی ریس میں یہ تیسری سٹیج فتح ہے ۔
ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 78 واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔
ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 18ویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ جو 179کلو میٹر پر محیط تھا ،جس کوبیلجیئم کے 23 سالہ سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
بیلجیئم کے سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے 18ویں راؤنڈ کا مطلوبہ فاصلہ 4گھنٹے 47 منٹ اور 37سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اٹلی کے 35 سالہ سائیکلسٹ ڈیمیانو کیروسونے ریس کے 18ویں مرحلے میں دوسری ، ڈنمارک کے سائیکل سوار اینڈریاس کرون نے تیسری ،برطانوی سائیکلسٹ میکس پول نے چوتھی جبکہ فرانسیسی سائیکل سوار پال اورسیلین نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ، امریکی سائیکلسٹ سیپ کس کا ریڈ جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔
ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس17ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔