Saturday, May 31, 2025, 5:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ویوز کیلئے جان بوجھ کر اپنا جہاز تباہ کرنیوالے یوٹیوبر کو قید کی سزا

ویوز کیلئے جان بوجھ کر اپنا جہاز تباہ کرنیوالے یوٹیوبر کو قید کی سزا

by NWMNewsDesk
0 comment

سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے جان بوجھ کر اپنا جہاز تباہ کرنے والے امریکی یوٹیوبر کو 6 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

نومبر 2021 میں امریکی یوٹیوبر’ٹریور جیکب’ نے زیادہ ویوز حاصل کرنے کیلئے اپنے چھوٹے پروپیلر ہوائی جہاز کو کیلیفورنیا کے لاس پیڈریس نیشنل جنگل کے پہاڑوں میں گراکر تباہ کر دیا تھا۔

جس وقت جہاز کے پروپیلر نے کام کرنا بند کیا اسی وقت جیکب نے پیرا شوٹ کے ذریعے بحفاظت لینڈنگ کرنے کی ویڈیو بنائی تھی۔

3 ہفتوں بعد دسمبر میں ٹریور جیکب نے ‘I Crashed My Plane’ کے عنوان سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شائع کی، جو تیزی سے وائرل ہو گئی اور اسے لاکھوں ویوز ملے۔

banner

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے جیکب پر یوٹیوب ویوز کی خاطر جان بوجھ کر اپنے طیارے کو کریش کرنے کا الزام لگایا۔

جیکب نے وفاقی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے ارادے سے طیارے کی تباہی اور چھپانے کے ایک سنگین جرم کا اعتراف کیا تھا۔

کیلیفورنیا میں وفاقی استغاثہ نے کہا کہ جیکب نے ممکنہ طور پر یہ جرم اپنے لیے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کیا، اس قسم کےطرز عمل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

بعد ازاں جیکب کو جان بوجھ کر ویوز اور پیسے کے لیے جہاز کو تباہ کرنے اور پھر ثبوت کو چھپانے کی کوشش کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024