Thursday, September 19, 2024, 12:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ امریکہ کے لئے بڑا خطرہ قرار ہیں؛ سابق امریکی نائب صدرڈک چینی

ٹرمپ امریکہ کے لئے بڑا خطرہ قرار ہیں؛ سابق امریکی نائب صدرڈک چینی

ری پبلکن رہنما کا ڈیموکریٹس امیدوار کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment
امریکہ کے سابق نائب صدر اور بڑے ری پبلکن رہنما ڈک چینی نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیریس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ڈک چینی نے کاملا ہیرس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے لیے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں جتنا ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
ڈک چینی کی حمایت حاصل ہونے پر ڈیموکریٹس نے کہا کہ کاملاہریس کو فخر ہےکہ انہیں سابق نائب صدرکی حمایت حاصل ہوئی۔
ڈک چینی سابق صدر جارج بش کےدور میں 2001 سے 2009 تک امریکہ کے نائب صدر رہے۔
دوسری جانب سابق نائب صدر  اور ریپبلکن رہنما کی جانب اپنی مخالفت کرنے پر ٹرمپ نے رد عمل دیتےہوئے کہا کہ ڈک چینی وہ غیر متعلقہ ری پبلکن ہیں جو نہ ختم ہونے والی بےہودہ جنگوں کے بادشاہ تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ڈک چینی اور اُن کی بیٹی کیلئے امریکی سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں۔
یاد رہے امریکہ میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہونی جہاں امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024