Friday, April 4, 2025, 3:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانیوں سمیت متعدد ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیوں کا عمل روک دیا

ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانیوں سمیت متعدد ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیوں کا عمل روک دیا

’ہدف کی تاریخ‘ کا اطلاق اب نہیں ہوتا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کے عمل کو روک دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس سے جب یہ پوچھا گیا کہ ویزا اور سفری پابندیوں سے متعلق سفارشات کے حوالے سے صدر کو رپورٹ پیش کرنے کی ڈیڈ لائن کیا ہے؟ تو انہوں نے 31 مارچ کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’ہدف کی تاریخ‘ کا اطلاق اب نہیں ہوتا۔

اس سے قبل 21 مارچ کو ٹیمی بروس نے اعلان کے بارے میں قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ڈیڈ لائن آج نہیں ہے‘۔

اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ ایک نظر ثانی کا عمل اب بھی جاری ہے، تاکہ ہم اس بات کا جائزہ لے سکیں کہ ویزوں کے معاملے سے نمٹنے میں امریکا کو کس چیز سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی اور کس کو ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

banner

تازہ ترین پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ ’ایگزیکٹو آرڈرز پر کام کر رہا ہے، جس میں یہ بھی شامل ہے‘۔

یہ پوچھے جانے پر کہ تاریخ کیوں ملتوی کی گئی، انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں بات نہیں کر سکتی، لیکن میں آپ کو بتا سکتی ہوں کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر میں کیا کہا گیا ہے جو کہ سفری پابندی نہیں ہے، بلکہ دوسرے ممالک کی پابندیوں کی نوعیت ہے، آیا وہ امریکا میں داخلے کے لیے ضروری سیکیورٹی اور جانچ پڑتال کے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024