Sunday, December 22, 2024, 6:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کی ریلی کے قریب سے مسلح شخص گرفتار

ٹرمپ کی ریلی کے قریب سے مسلح شخص گرفتار

بندوقیں اور گولیاں برآمد ہونے پر ہتھیار رکھنے کے الزامات کا سامنا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے قریب سے مسلح شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی چیک پوسٹ سے گرفتار کیے گئے شخص کو دو بندوقیں اور گولیاں برآمد ہونے پر ہتھیاروں سے متعلق قوانین کے تحت الزامات کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق 49 سالہ شخص لاس ویگاس کا رہنے والا ہے۔

ہفتے کو ریورسائیڈ کاؤنٹی شیرف نے کالی ایس یو وی گاڑی میں سوار اس شخص کو روکا تھا جس کے بعد اس سے مذکورہ ہتھیار برآمد کیے گئے تھے۔

banner

حکام کے مطابق کسی وقوعے کے بغیر ہی اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

شیرف آفس سے جاری ہونےو الی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے سے سابق صدر ٹرمپ یا تقریب کے شرکا کی سیکیورٹی پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

رواں برس جولائی میں صدر ٹرمپ ایک قاتلانہ حملے میں اس وقت بال بال بچے تھے جب پنسلوینیا میں ایک ریلی کے دوران ان پر فائرنگ کی گئی اور گولی ان کے کان کے قریب سے گزر گئی تھی۔

اسی طرح ستمبر میں ایک شخص کو ٹرمپ کے پام بیچ گالف کورس کے قریب سے سابق صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم سے رائفل برآمد ہوئی تھی تاہم اس نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔

ہفتے کو صدر ٹرمپ کی انتخابی ریلی کوچیلا ویلی میں منعقد ہورہی تھی۔ یہ علاقہ اپنے سالانہ میوزک اور آرٹ فیسٹیول کی وجہ سے مشہور ہے۔

شیرف آفس کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت ویم ملر کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے خلاف لوڈ کیا گیا آتشیں اسلحہ اور ہائی کیپیسٹی میگزین رکھنے سے متعلق قوانین کے مطابق الزمات عائد کیے گئے ہیں۔ دیگر الزامات کی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

جیل ریکارڈ کے مطابق ملر ہفتے کو پانچ ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024