Friday, May 30, 2025, 9:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » محمد بن سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ سے شامی صدر احمد الشارع کی ملاقات

محمد بن سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ سے شامی صدر احمد الشارع کی ملاقات

یہ ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر کی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز ریاض میں شام کے صدر احمد الشارع سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر ڈونلڈ ٹرمپ کے شامی حکومت پر سے تمام پابندیاں اٹھانے کے اعلان کے بعد ہو رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے قطر جانے سے پہلے احمد الشارع کو ’ہیلو ‘کہنے پر رضامندی ظاہر کی۔

banner

ٹرمپ نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے حوصلہ افزائی کے بعد الشارع سے ملاقات پر رضامند ہوئے۔

واضح رہے کہ صدر نے شام پر برسوں سے عائد پابندیاں ہٹانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام میں ایک نئی حکومت ہے جو امید ہے کہ ملک کو مستحکم کرنے اور امن قائم کرنے میں کامیاب ہوگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024