3
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی انتخابات پر سخت کنٹرول کا حکم جاری کر دیا۔
صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق ووٹ ڈالتے وقت امریکی شہریت کا ثبوت دینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ شاید کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ مجھے شکایت نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ہم نے گزشتہ نومبر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ٹرمپ نے کہا ہمیں اپنے انتخابات کو درست کرنا ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ملک جعلی انتخابات کی وجہ سے بیمار ہے اور ہم اسے کسی نہ کسی طرح درست کرنے جا رہے ہیں۔