Wednesday, March 12, 2025, 8:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مسک سے ’حمایت کا اظہار‘، ٹرمپ نے ٹیسلا کی گاڑی خرید لی

مسک سے ’حمایت کا اظہار‘، ٹرمپ نے ٹیسلا کی گاڑی خرید لی

’میں رعایت لیتا تو انہوں نے کہنا تھا کہ اوہ، میں فائدے لے رہا ہوں۔‘

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی ایک چمکدار سُرخ رنگ کی گاڑی سیڈان خریدی ہے جو ان کی الیکٹرک وہیکل کمپنی کے لیے حمایت کو ظاہر کرتی ہے۔

صدر ٹرمپ کے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور حکومتی اخراجات میں کمی کے اقدامات کی وجہ سے ایلون مسک کی اپنی کمپنی کو دھچکا لگا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالتے ہوئے کہا کہ ’واہ۔ یہ خوبصورت ہے۔ یہ ایک بہت اچھی پروڈکٹ ہے۔ ‘

امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے یہ گاڑی بغیر کسی رعایت کے پوری قیمت پر خریدی ہے جس کی مالیت تقریباً 80,000 ڈالر ہے۔

banner

انہوں نے کہا کہ ’مسک مجھے ڈسکاؤنٹ دے دیتے لیکن اگر میں رعایت لیتا تو انہوں نے کہنا تھا کہ اوہ، میں فائدے لے رہا ہوں۔‘

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’جب میں نے دیکھا کہ کیا ہو رہا ہے، میں نے کہا کہ میں ٹیسلا خریدنا چاہتا ہوں، اور ہم چلے گئے۔ ان (ایلون مسک) کے پاس چار خوبصورت گاڑیاں تھیں اور میں نے میڈیا کے سامنے ایک خرید لی۔ یہ ایک بہت ہی عوامی خریداری تھی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ (گاڑیاں) خوبصورت ہیں اور بہتر کام کرتی ہیں۔‘

ایلون مسک کو ’محب وطن‘ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ ریپبلکن ہیں۔ کبھی کبھی، مجھے یہ بھی یقین نہیں ہوتا کہ وہ اپنے فلسفے کے لحاظ سے کیا ہیں، لیکن وہ ایک عظیم شخص ہیں۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اپنے ڈونر اور قریبی ایڈوائزر ایلون مسک کی حمایت کے طور پر ٹیسلا گاڑی خریدوں گا، ایلون مسک امریکی قوم کے لیے بہترین خدمات کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ الیکٹرک کار فرم ٹیسلا کے حصص میں 15 فیصد سے زیادہ کمی کے بعد ’ایک نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدیں گے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024