Friday, July 25, 2025, 11:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ نے پرائمری الیکشن میں نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

ٹرمپ نے پرائمری الیکشن میں نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

ریاست کولو راڈو کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے : ٹرمپ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کولوراڈو کی عدالت کی طرف سے ان کو ری پبلکن پرائمری الیکشن سے نا اہل قرار دینے کے معاملے پر ملک کی عدالت عظمیٰ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ ریاست کولو راڈو کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے

کولوراڈو کی ہائی کورٹ نے 19 دسمبر کو ٹرمپ کو صدارتی پرائمری الیکشن کے لیے نا اہل قرار دیا تھا۔

عدالت نے یہ فیصلہ چھ جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر چڑھائی اور سابق صدر پر بغاوت میں ملوث ہونے کے الزامات کی روشنی میں سنایا تھا۔

banner

آئین کی جس شق کے تحت ٹرمپ کو کولوراڈو کی عدالت نے نا اہل قرار دیا تھا اس کے مطابق بغاوت یا بغاوت میں ملوث ہونے پر کسی بھی اہلکار کو عوامی عہدہ رکھنے سے روکا جا سکتا ہے۔

تاہم کولوراڈو کی ہائی کورٹ نے پہلے ہی اپنا فیصلہ چار جنوری تک یہ کہتے ہوئے روک دیا تھا کہ اگر ٹرمپ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے تو وہ پرائمری الیکشن میں شامل ہوں گے۔

مبصرین ٹرمپ کو ری پبلکن پارٹی کے 2024 کی صدارتی نامزدگی کے لیے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں آگے سمجھتے ہیں۔ جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے موجودہ صدر جو بائیڈن اس سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں صدارتی امیدوار ہوں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024