Sunday, December 22, 2024, 9:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کا عارضی بجٹ کو مسترد کرنے پر زور

ٹرمپ کا عارضی بجٹ کو مسترد کرنے پر زور

بائیڈن حکومت کے لیے شٹ ڈاؤن کا خطرہ بڑھ گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسٹاپ گیپ یعنی عارضی بجٹ کو مسترد کر دیں۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب بائیڈن حکومت کو عارضی شٹ ڈاؤن کے خطرے کا سامنا ہے۔

نومنتخب صدر ٹرمپ اور نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک بیان میں قانون سازوں سے کہا ہے کہ وہ بل کے بجائے عارضی اخراجات کا ایک الگ سے بل منظور کریں۔

کانگریس کے اس اقدام سے وفاقی بجٹ کو اس کے موجودہ 6.2 ٹرلین ڈالر کی سطح پر جاری رکھا جا سکے گا۔ یوں امریکی فوجی آپریشنز، ہوائی اڈوں پر ایئر ٹریفک کنٹرولرز، ادویات کے تحفظ اور سیکیورٹی مارکیٹوں میں ضوابط کے وفاقی ادارے اپنا ضروری کام جاری رکھیں گے۔

banner

اگر قانون ساز عارضی بجٹ پیکج کی بروقت منظوری دینے میں ناکام رہے تو ہفتے سے وفاقی حکومت کے اداروں میں جزوی طور پر کام رک جائے گا۔

ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ عارضی بجٹ پیکج سے متعلق ٹرمپ کا بیان انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔

‘اسٹاب گیپ اقدام کہلانے والے اس پیکج کی کانگریس سے منظوری کی ضرورت اس لیے پیش آرہی ہے کیوں کہ قانون ساز یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل ایک درجن اخراجات کی بر وقت منظوری دینے میں ناکام رہے تھے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے سوشل سیکیورٹی اور میڈی کیئر ریٹائرمنٹ اور صحت عامہ سمیت ضروری پروگراموں کی ہر سال از خود تجدید ہو جاتی ہے اور ان پر خرچ وفاقی حکومت کے کل خرچ کا دو تہائی ہوتا ہے۔

اس صورت حال میں وفاقی حکومت کے قرض میں اضافہ ہوتا جاتا ہے جو اس وقت بڑھ کر 36 ٹریلین ڈالر ہو چکا ہے۔

اس مسئلے پر کانگریس اگلے سال کے شروع میں کام کرے گی جب امریکہ کے قرض لینے کی مقررہ حد کی مدت ختم ہو جائے گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ایوانِ نمائندگان میں وفاقی حکومت کو فعال رکھنے کے اس اقدام پر ووٹنگ کب ہو گی۔ اگر عارضی بجٹ پیکج منظور ہو جاتا ہے تو ڈیموکریٹس چاہیں گے کہ اسے صدر جو بائیڈن کے دستخط کے لیے جمعہ کی نصف شب کی ڈیڈ لائن سے پہلے وائٹ ہاؤس بھیج دیا جائے۔

پیکج میں شامل رقم میں 100.4 ارب ڈالر فلوریڈا اور نارتھ کیرولائنا کی ریاستوں میں تباہ کن طوفانوں، جنگلاتی آگ اور دوسری قدرتی آفات سے بحالی کے لیے مختص کیے گيے ہیں۔

تقریباً 5.7 ارب ڈالر محکمۂ دفاع کی ورجینیا کلاس آبدوز اور 2.9 ارب ڈالر کولمبیا کلاس ماڈل کی آبدوز کے بنانے کے لیے مختص ہوں گے۔

اس کے علاوہ چھوٹے کاروباروں کے قدرتی آفات میں نقصان سے بحالی کے لیے دو ارب ڈالر کی رقم رکھی گئی ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے سمندری طوفانوں میں نقصان کی تلافی کے لیے لگ بھگ 740 ملین ڈالر رکھے گئے ہیں۔

موجودہ ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کو ڈیموکریٹس کے 211 کے مقابلے میں 219 اراکین کے ساتھ برتری حاصل ہے اور اسپیکر مائیک جانسن کو گزشتہ سال سے اہم قانون سازی میں اکثر ڈیموکریٹس کی حمایت کی ضرورت رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024