Saturday, May 31, 2025, 5:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کا پیر کو صدر پوتین اور صدر زیلنسکی کو فون کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا پیر کو صدر پوتین اور صدر زیلنسکی کو فون کرنے کا اعلان

’بات چیت کا موضوع خونی لڑائی کی بندش ہو گا'

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین میں جنگ کےخاتمہ کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میںا بتایا کہ وہ پیر صبح دس بجے کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو کال کریں گے۔

صدر ٹرمپ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ’بات چیت کا موضوع خونی لڑائی کی بندش ہو گا، جو اب بھی ہلاکتوں کا باعث بن رہی ہے اور اوسطاً ہر ہفتے 5000 ہزار سے زائد روسی اور یوکرینی فوجیوں کو نگل رہی ہے اور تجارت کو بھی۔‘

ان کے مطابق ’اس کے بعد میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات کرنے علاوہ نیٹو کے متعدد ارکان سے بھی بات کروں گا۔‘

banner

انہوں نے مزید لکھا کہ ’امید ہے کہ یہ ایک مثبت دن ہو گا اور جنگ بندی کے ساتھ ایک پرتشدد جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، ایک ایسی جنگ جو کبھی ہونی ہی نہیں چاہیے تھی۔‘

امریکی صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ پیر کا دن نتیجہ خیز ہوگا، اور جنگ بندی کا امکان ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیوٹن سے ان کے اچھے تعلقات ہیں اور امن معاہدہ ممکن ہے۔ ٹرمپ نے دہرایا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے جلد ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس سے بات چیت میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بات چیت کی تیاریاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024