Wednesday, April 16, 2025, 1:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین پر ’جلد مزید ٹیرف بھی لگے گا: صدر ٹرمپ کی دھمکی

چین پر ’جلد مزید ٹیرف بھی لگے گا: صدر ٹرمپ کی دھمکی

ہم اپنے ملک میں چپس، سیمی کنڈکٹرز اور دوسرے آلات بنانا چاہتے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز کی درآمد پر نیا ٹیرف آنے والا ہے، جس کا اعلان وہ اگلے ہفتے کریں گے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ ٹیرف کی نئی شرح میں کچھ شعبوں اور کمپنیوں کے لیے لچک کی گنجائش ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ ارادہ ظاہر کرتا ہے کہ ایک روز قبل ہی انہوں نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دوسرے الیکٹرانک آلات کو چین پر عائد جوابی ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دیا تھا لیکن یہ اقدام زیادہ طویل مدتی نہیں ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم چپس اور سیمی کنڈکٹرز کو دوسری کمپنیوں کی پیچیدگی سے نکالنا چاہتے تھے، کیونکہ ہم اپنے ملک میں چپس، سیمی کنڈکٹرز اور دوسرے آلات بنانا چاہتے ہیں۔‘

banner

اسی روز کے اوائل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سیمی کنڈکٹرز کے شعبے میں قومی سلامتی سے جڑے معاملات کی تحقیقات کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ’ہم تحقیقات میں سیمی کنڈکٹرز اور پوری سپلائی چین کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘

ٹرمپ انتظامیہ نے 13 اپریل کو کئی الیکٹرانک آلات کو جوابی ٹیرف میں چھوٹ دے دی تھی، جس سے جہاں چین کے ساتھ تجارتی جنگ کی شدت میں کمی آئی وہیں ایپل اور دوسری بڑی ٹیک کمپنیوں کو فائدہ ملنے کا امکان بھی پیدا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا تھا کہ سمارٹ فونز، لیپ ٹاپس، میموری چپس اور دوسرے آلات اس ٹیرف سے مستثنیٰ ہوں گے جن کا اعلان پچھلے ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا اور وہ لاگو بھی ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024