Tuesday, November 12, 2024, 1:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کو 2020 انتخابات میں مداخلت کےکیس میں استثنیٰ حاصل نہیں

ٹرمپ کو 2020 انتخابات میں مداخلت کےکیس میں استثنیٰ حاصل نہیں

عدالت نے ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ان کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا

by NWMNewsDesk
0 comment

ایک وفاقی اپیل عدالت نے منگل کو اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ان الزامات سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے کہ انہوں نے 2020 کے انتخابات میں اپنی شکست کو پلٹنے کی سازش کی تھی۔

ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ کے لیے امریکی عدالت برائے اپیل کے تین ججوں کے پینل نے ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ان کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا کیونکہ ان پر لگائے گئے الزامات کا تعلق صدر کے طور پر ان کی سرکاری ذمہ داریوں سے ہے۔

امریکی عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹرمپ کو انتخابی مداخلت کیس میں استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

امریکہ کی عدالت نے کہا ہے کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کیس میں سابق صدر ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے لہٰذا انہیں مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا۔

banner

ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اختیار ہو گا۔

یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی اپیل کورٹ کے تین رُکنی ججز پینل نے متفقہ طور پر سنایا ہے۔ عدالت کے مطابق سابق صدر اب ایک عام شہری کے طور پر اس مقدمے کا سامنا کریں گے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ایگزیکٹو استثنیٰ جس نے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے دوران ان کی حفاظت کی ہو گی وہ اب اس استغاثہ کے خلاف ان کی حفاظت نہیں کر سکے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024