Monday, September 16, 2024, 3:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کیخلاف انتخابی نتائج پر مبینہ اثرانداز ہونے کے مقدمے میں عدالتی کارروائی روک دی گئی

ٹرمپ کیخلاف انتخابی نتائج پر مبینہ اثرانداز ہونے کے مقدمے میں عدالتی کارروائی روک دی گئی

مقدمے کی سماعت کا اختیار نہیں، کیس پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے : امریکی جج

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی جج نے صدارتی انتخابات کے نتائج پر مبینہ طور پر اثرانداز ہونے سے متعلق مقدمے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی کارروائی روک دی ہے۔

2020 کے الیکشن سے متعلق کیس میں جج نے تسلیم کیا کہ انہیں مقدمے کی سماعت کا اختیار نہیں کیونکہ یہ کیس پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

سابق صدر کے وکلا نے جج تانیہ چُٹکان کو درخواست کی تھی کہ وہ 6 جنوری کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی اس وقت تک روک دیں جب تک کہ اپیل سن لی جائے۔

اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے پیر کو سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ اس بات کا جائزہ لے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 2020 کے انتخابی نتائج پلٹنے کی مبینہ کوشش سے متعلق قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے؟

banner

غسپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ 20 دسمبر تک اس معاملے میں جواب جمع کرائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی سماعت 4 مارچ سے ہونا ہے تاہم اب اس میں التو اکا امکان ہے۔

جج کا کہنا تھا کہ وہ اپیل سے متعلق کارروائی مکمل ہونے پر مقدمے کی تاریخ کا از سر نو جائزہ لیں گی، ٹرمپ 2020 کے انتخابات پر اثرانداز ہونے اور 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام پر خود کو بے قصور کہہ چکے ہیں۔

سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کا اگلے سال 5 جنوری کو جائزہ لیا جائے گا تاہم یہ واضح نہیں کہ عدالتی کارروائی کس نوعیت کی ہوگی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک میں دھوکا دہی سے متعلق مقدمے میں گواہیاں مکمل کرلی گئی ہیں، مقدمے میں نیویارک کے اٹارنی جنرل سابق صدر ٹرمپ کو 250 ملین ڈالر جرمانے اور کاروباری پابندی کی سزا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے، اس مقدمے کا فیصلہ 11 جنوری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024