Sunday, December 22, 2024, 4:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ نے پاناما کینال پر قبضے کی دھمکی دے دی

ٹرمپ نے پاناما کینال پر قبضے کی دھمکی دے دی

پاناما کی جانب سے امریکی بحریہ اور کاروباری اداروں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جا رہا ہے، ٹرمپ

by NWMNewsDesk
0 comment

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک اہم راستے پاناما کینال پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پاناما کی فیس غیر منصفانہ طور پر بہت زیادہ ہے۔

نو منتخب امریکی صدر نے پانامہ کینال کے بارے میں ٹروتھ سوشل کے پلیٹ فارم پر پر دو طویل پوسٹس شئیر کیں۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں اس حوالے سے ناراضگی طاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کی جانب سے امریکی بحریہ اور کاروباری اداروں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ ان کے خیال میں پاناما کینال کو استعمال کرنے کے لیے چارجز بہت زیادہ ہیں، خاص طور پر اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ ماضی میں امریکہ نے پاناما کی کتنی مدد کی ہے۔

banner

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر پانامہ ہمارے اصولوں پر عمل نہیں کرتا ہے، تو ہم پانامہ کینال کو واپس لے لیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا اور پاناما کے درمیان 1977 میں ہونے والے معاہدے کی بات کر رہے تھے جس میں امریکا نے پاناما کینال کا کنٹرول پاناما کے حوالے کر دیا تھا۔ یہ منتقلی دراصل 1999 میں صدر جمی کارٹر کے معاہدے کے حصے کے طور پر ہوئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاناما کینال دینے پر سابق امریکی صدر جمی کارٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے تقریباً بغیر پیسے کے کیا گیا ایک احمقانہ فیصلہ قرار دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024