Wednesday, September 18, 2024, 9:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کےخلاف پہلے فوجداری مقدمے کی سماعت 25 مارچ کو ہو گی

ٹرمپ کےخلاف پہلے فوجداری مقدمے کی سماعت 25 مارچ کو ہو گی

ٹرمپ کو اپنی انتخابی مہم چلانے کی بجائے ہر روز عدالت میں حاضر ہونا پڑے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

نیویارک کے ایک جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمے کی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

جج خوان مرچن نے ٹرمپ کے اس اعتراض پر کہ مقدمے کی سماعت سے نومبر کے صدارتی انتخابات کے لیے ان کی انتخابی مہم متاثر ہو گی، کہا کہ جیوری کا انتخاب 25 مارچ سے شروع ہو گا۔

سماعت شروع ہونے پر ٹرمپ کو اپنی انتخابی مہم چلانے کی بجائے ہر روز عدالت میں حاضر ہونا پڑے گا۔

ٹرمپ کو جن چار مقدمات کا سامنا ہے ان میں 91 الزامات شامل ہیں۔ جن میں ایک الزام یہ بھی ہے کہ وہ اپنی صدارتی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر انتہائی خفیہ دستاویزات اپنے ساتھ فلوریڈا کی اپنی نجی رہائش گاہ لے گئے تھے۔

banner

اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنی صدرات ختم ہونے سے قبل غیر قانونی طور پر 2020 کے صدارتی انتخابات کو نقصان پہنچانے کی سازش کی تھی۔

ایک مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے 2016 میں صدارتی انتخاب جیتنے سے قبل ایک پورن اسٹار کو دی جانے والی رقم کی ادائیگی کو چھپانے کے لیے کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کی تھی۔

سابق صدر ٹرمپ اس وقت ریپبلیکن پارٹی کی صدارتی انتخابی مہم میں سب سے آگے ہیں اور امکان ہے کہ الیکشن کے دن ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کا دوبارہ مقابلہ کریں گے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024