Monday, April 14, 2025, 6:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کے ایلچی کی صدر پوٹن سے تیسری ملاقات

ٹرمپ کے ایلچی کی صدر پوٹن سے تیسری ملاقات

یوکرین میں جنگ بندی کی کوششیں تیز

by NWMNewsDesk
0 comment

ماسکو: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفارتی ایلچی اسٹیو وٹکوف جمعے کو روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات روس کے دارالحکومت میں طے ہے۔

یہ وٹکوف اور پوٹن کے درمیان تیسری ملاقات ہو گی، جس کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ حالیہ مذاکرات کی سست رفتاری پر مایوس ہیں اور انہوں نے روسی مطالبات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

banner

گر رواں ماہ کے اختتام تک جنگ بندی نہ ہوئی تو ٹرمپ انتظامیہ روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کر سکتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا ’’ہم جلد جان جائیں گے کہ روس امن چاہتا ہے یا نہیں۔‘‘

گزشتہ ہفتے وٹکوف نے واشنگٹن میں پوٹن کے ایلچی کیریل دمترییف سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوا۔ اس معاہدے کے تحت دوہری شہریت رکھنے والی کسینیا کاریلینا کو رہا کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024