Wednesday, September 18, 2024, 10:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کے خلاف سماعت کے دوران عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والا چل بسا

ٹرمپ کے خلاف سماعت کے دوران عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والا چل بسا

37سالہ میکس نے 'جابرانہ سسٹم' کے خلاف احتجاج کے طور پر خود سوزی کی

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سماعت کرنے والی نیو یارک کی عدالت کے سامنے جمعہ کو خود سوزی کرنے والے 37 سالہ میکس ازاریلو نے ہفتے کو اسپتال میں دم توڑ دیا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اہلِ خانہ کو مطلع کیے بغیر نیو یارک پہنچ کر خود سوزی کرنے والے میکس ازازیلو کو گزشتہ برس تین مقدمات میں 180 دن کے پروبیشن پیریڈ پر بھی رکھا گیا تھا۔

جمعہ کو میکس ازازیلو نے عدالت کے سامنے بہت سے لوگوں کی موجودگی میں چند پمفلٹ فضا میں اُچھالے، اپنے جسم پر پیٹرول چھڑکا اور اِس سے پہلے کہ کوئی روک پاتا، خود کو آگ لگالی۔ پولیس نے اُسے تشویش ناک حالت میں ایک قریبی اسپتال کے برنس وارڈ میں پہنچایا تھا۔

میکس ازازیلو سوشل میڈیا پر بہت متحرک تھا۔ وہ اپنی ہر سوشل میڈیا پوسٹ میں سسٹم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتا تھا۔

banner

خود کو آگ لگانے سے قبل میکس ازازیلو نے امریکا میں نیوز لیٹر کے ایک پلیٹ فارم ’سبزٹیک‘ پر 2700 الفاظ کا منشور بھی پوسٹ کیا تھا۔

اُس نے لکھا تھا ’میں ایک اہم مسئلے کی طرف سب کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ اہم انتہائی جابرانہ نظام کے لیے کام کرنے والے ایک ٹھگ کے نشانے پر ہیں اور ہماری حکومت (اپنے بہت سے اتحادیوں کے ساتھ) ہمیں ایک قیامت خیز عالمی فسطائی بغاوت سے ٹکرانا چاہتی ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق میکس ازازیلو بے روزگار تھا اور خود کشی کے رجحان کا حامل بھی تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024