Thursday, September 19, 2024, 12:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران عدالت کے باہر ایک شخص کی خودسوزی کی کوشش

ٹرمپ کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران عدالت کے باہر ایک شخص کی خودسوزی کی کوشش

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران ایک شخص نے عدالت کے باہر خود سوزی کی کوشش کی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق عدالت کے باہر خود سوزی کرنے والے شخص کی شناخت فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ میکسویل آزاریلو کے نام سے ہوئی ہے، اس کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق خود سوزی سے پہلے میکسویل ایک پلے کارڈ تھامے ہوئے تھا جس پر لکھا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر جو بائیڈن ہی کے ساتھ ہیں اور وہ دونوں مل کر فاشزم پھیلانا چاہتے ہیں۔ خود سوزی سے قبل میکسویل نے پمفلٹ بھی پھینکے تھے۔

پولیس نے خودسوزی کرنے والے شخص کو سازشی نظریات کا پرچار کرنے والا قراردیتے ہوئے کہا کہ خودسوزی کی کوشش کرنے والے کا مقصد ٹرمپ کے حامیوں یا احتجاج کرنے والوں کو ہدف بنانا نہیں تھا۔

banner

یاد رہے کہ میکسویل نے خود سوزی کی کوشش ایسے وقت میں کی جب سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی 12 رکنی جیوری اور 6 متبادل افراد چننے کا عمل مکمل ہوا تھا، جیوری میں سیلز پروفیشنل، سافٹ وئیر انجنیئر، انگلش ٹیچر، بینکر اور وکلا شامل ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو عدالت میں پیش ہوں گے اور پیشی کے موقع پر دلائل کا آغاز اور ممکنہ طور پر پہلا گواہ طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کو 2016 کے الیکشن سے پہلے اسٹارمی ڈینئلز کے معاملے میں اپنے کاروباری معاملات چھپانے سے متعلق 34 الزامات کا سامنا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو حریفوں کی جانب سے سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024