Sunday, December 22, 2024, 12:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو بم حملے کی دھمکی

ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو بم حملے کی دھمکی

ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو بم حملے کی دھمکی

by NWMNewsDesk
0 comment

شسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج کو بم حملے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج آرتھر اینگورون کو گھر پر بم حملے دھمکی ملی جس پر نیویارک کی ناساؤ کاؤنٹی پولیس نے کارروائی بھی شروع کردی۔

جج کےگھر پر بم حملے کی دھمکی ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ مقدمے کے اختتامی دلائل شروع ہونے سے کچھ گھنٹے پہلے ملی۔

عدالتی ترجمان کا کہنا ہے کہ جج کے خلاف دھمکی کے بعد سکیورٹی بڑھا دی گئی، ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی سماعت شیڈول کے مطابق ہی جاری رہے گی۔

banner

رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بم حملے کی دھمکی کے وقت جج اپنے گھر پر موجود تھے یا نہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کا مقدمہ دائر ہے،ان پر کاروباری اثاثوں کی زائد مالیت بتا کر بینکوں اور بیمہ کنندگان کو دھوکا دینے کا بھی الزام ہے۔

نیویارک اٹارنی جنرل نے عدالت سے ٹرمپ پر کم از کم 250 ملین ڈالر جرمانہ کرنے اور ان کے بیٹوں کے نیویارک میں کاروبار پر مستقل پابندی لگانے کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024