اپنی کم عمری کے باوجود سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے بیرن ٹرمپ ریاست فلوریڈا میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے مندوب کے طور پر منتخب ہونے کے بعد سیاست کی دنیا میں داخل ہوگئے ہیں۔
ٹرمپ مہم کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا کہ بیرن جس کی عمر 18 سال ہے، ملک میں سیاسی عمل میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ ریپبلکن نیشنل کنونشن کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ریاستی پارٹی نے ٹرمپ کے دیگر بچوں کو بھی منتخب کیا، جن میں ایرک ٹرمپ اپنے وفد کے سربراہ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ٹفنی پولس اور ان کے شوہر مائیکل پولس کو مندوبین کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
تاہم ایوانکا ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کے پانچ بچوں میں سے واحد اولاد ہیں جو ان کی انتظامیہ میں سینیر مشیر ہونے کے بعد سیاست سے دور رہی ہیں۔
اپنے خاندان کے بہت سے افراد کی طرح وہ اب فلوریڈا کو اپنا گھر کہتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ رائے عامہ کے جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں صدر جو بائیڈن سے 10 پوائنٹس سے زیادہ آگے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 اور 2020 میں یہ ریاست جیتی تھی۔