Wednesday, November 13, 2024, 11:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرک ڈرائیور نے موساد ہیڈکوارٹرز کے قریب کھڑے اسرائیلیوں کو روند ڈالا

ٹرک ڈرائیور نے موساد ہیڈکوارٹرز کے قریب کھڑے اسرائیلیوں کو روند ڈالا

حادثے میں ایک ہلاک، درجنوں زخمی، ٹرک ڈرائیور مارا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ٹرک ڈرائیور نے موساد کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب بس اسٹاپ پر کھڑے اسرائیلیوں کو روند ڈالا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق واقعے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 32 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واقعہ گیلات فوجی اڈے کے قریب پیش آیا ہے جس میں اسرائیلی خفیہ تنظیم ’موساد‘ کا ہیڈکوارٹر بھی واقع ہے۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس اور پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کو شمال تل ابیب کے تجارتی مرکز میں واقع بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر ایک ڈرائیور نے ٹرک چڑھادیا۔ پولیس نے فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی آیا یہ واقعہ حادثہ ہے یا حملے کا شاخسانہ ہے۔

banner

سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو بھی پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیلی طبی سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طبی عملے نے درجنوں افراد کو طبی امداد فراہم کی ہے، الجزیرہ کے مطابق واقعے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ 7 کو درمیانی درجے اور 20 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب عبرانی کیلنڈر کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر کیے گئے حملے کی پہلی برسی منائی جارہی تھی۔

۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024