Thursday, April 10, 2025, 3:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے امریکہ کو بھاری نقصان ہوگا، چین

ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے امریکہ کو بھاری نقصان ہوگا، چین

امریکہ کو ٹِک ٹاک سے قومی سلامتی کے خطرات کا کوئی ثبوت نہیں ملا

by NWMNewsDesk
0 comment

چین نے ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر امریکہ کو وارننگ دے دی۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نےکہا کہ امریکہ کو ٹِک ٹاک سے قومی سلامتی کے خطرات کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ایسے اُوچھے ہتھکنڈوں سے منصفانہ مقابلوں میں جیتا نہیں جا سکتا۔

وانگ وینبن نے مزید کہا کہ ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے امریکہ کو ہی نقصان ہوگا، ایسے اقدامات سے کمپنیوں کی معمول کی کاروباری سرگرمیوں میں خلل پڑتا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔

banner

بل میں چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو 6 ماہ میں اپنے مفادات بیچنے کی ہدایت کی گئی اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024