Tuesday, November 12, 2024, 8:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹک ٹاک میں ایک نئے کارآمد فیچر کا اضافہ

ٹک ٹاک میں ایک نئے کارآمد فیچر کا اضافہ

ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ صارفین کے لیے بہت کارآمد فیچر ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹک ٹاک میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کی کمی صارفین بہت زیادہ محسوس کرتے تھے۔

ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین ایپ میں کسی ویڈیو کو ڈیلیٹ کیے بغیر اسے ایڈٹ کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ ایسے صارفین کے لیے بہت کارآمد فیچر ہوگا جو براہ راست ٹک ٹاک میں ویڈیوز بنانے اور ایڈٹ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس فیچر سے صارفین کو پہلے سے اپ لوڈ ویڈیوز کو ایڈٹ کرنے کا موقع ملے گا اور انہیں ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

banner

اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی جبکہ صارفین کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مبنی ویڈیوز کو ایڈٹ کرسکیں گے۔

آسان الفاظ میں کسی اپ لوڈ ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کی بجائے اسے سلیکٹ کرکے ڈرافٹ میں منتقل کریں اور پھر اسے ایڈٹ کرکے دوبارہ پوسٹ کردیں۔

صارفین اپنی ان ویڈیوز کو بھی بہتر بنا سکیں گے جو پوسٹ ہونے کے بعد مطلوبہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024