Sunday, November 24, 2024, 10:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹک ٹاک پر بچوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی پر 345 ملین یورو کا جرمانہ عائد

ٹک ٹاک پر بچوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی پر 345 ملین یورو کا جرمانہ عائد

کمپنی اس فیصلے سے 'احترام کے ساتھ متفق نہیں' ہے، ٹک ٹاک انتظامیہ

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی یونین نے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر بچوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی پر 345 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا۔

آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے دو سالہ تحقیقات میں سامنے آنے والی خلاف ورزیوں پر ’انتظامی جرمانہ‘ عائد کیا ہے۔واچ ڈاگ نے ٹک ٹاک کو اپنے قواعد کی تعمیل میں لانے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا ہے

آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک نے 31 جولائی، 2020 اور 31 دسمبر، 2020 کے درمیان یورپی یونین کے متعدد پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) نے جمعہ کو اپنے فیصلے میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح سائن اپ کرنے والے بچوں کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پہلے سے طے شدہ طور پر پبلک کیے گئے تھے، جس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی ان کے مواد کو دیکھ یا اس پر تبصرہ کرسکتا ہے۔

banner

ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے ٹک ٹاک کے ”فیملی پیئرنگ“ موڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ، جو والدین کے اکاؤنٹس کو ان کی نوعمر اولاد کے اکاؤنٹس سے جوڑنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024