Saturday, September 7, 2024, 9:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹک ٹاک کی فار یو فیڈ میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

ٹک ٹاک کی فار یو فیڈ میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

نفرت انگیز اور گمراہ کن مواد کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹک ٹاک کی جانب سے نئی کمیونٹی گائیڈلائنز کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک کی نئی کمیونٹی گائیڈلائنز کا نفاذ 17 مئی سے ہوا ہے جس کا باضابطہ اعلان اپریل 2024 میں کیا گیا تھا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئی پالیسی کے تحت فار یو فیڈ میں نفرت انگیز اور گمراہ کن مواد کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ایسے موضوعات کی طویل فہرست مرتب کی گئی ہے جن کو اب ایپ کی فار یو فیڈ کے لیے ریکومینڈ نہیں کیا جائے گا۔

banner

اس فہرست میں چند کیٹیگریز تو عام ہیں جیسے نامناسب یا پرتشدد مواد، مگر اس کے ساتھ ساتھ چند ایسے موضوعات کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ماضی میں ایپ کے اندر تنازعات کا باعث بن چکے ہیں۔

مثال کے طور پر نئی گائیڈ لائنز کے تحت خطرناک سرگرمیوں یا چیلنجز پر مبنی ویڈیوز کو فار یو فیڈ میں نہیں دکھایا جائے گا۔

اسی طرح جسمانی وزن میں کمی یا ڈائیٹنگ سے متعلق گمراہ کن مواد کو بھی فار یو فیڈ میں جگہ نہیں ملے گی۔

فار یو فیڈ کی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک کی جانب سے ایسے صارفین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو مسلسل گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کریں گے۔

ایسے صارفین کی مخصوص پوسٹس کے ساتھ ساتھ ان کے اکاؤنٹ کو سرچ میں تلاش کرنا بھی مشکل بنا دیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے ایک نیا اکاؤنٹ اسٹیٹس فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ایپ کے اصولوں کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہے۔

اصولوں کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک کا اکاؤنٹ اسٹیٹس صارفین کو اکاؤنٹ یا پوسٹس پر لگنے والی اسٹرائیک کے بارے میں بتائے گ

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024